اسرائیلی جیل میں 14 سال سے قید فلسطینی کی اچانک موت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسرائیل کی جیل میں 14 سال سے قید فلسطینی شخص کی اچانک موت واقع ہوگئی۔ تاہم موت کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔
پرزنرز کمیشن کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ فلسطینی قیدی تل ابیب کی جیل میں قید تھا اسےکورونا وائرس کی ویکسین بھی دی گئی تھی۔ فلسطینی قیدی 6 بچوں کا باپ تھا اور اسے پہلے سے بھی کچھ بیماریاں لاحق تھیں لہٰذا اسکی موت کی کوئی خاص وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے تاہم قیدی کی موت کی وجوہات کا پتا چلایا جائیگا۔جاں بحق ہونے والا فلسطینی قیدی 2006 سے قید میں تھا اور اپنی 25 سالہ قید کاٹ رہا تھا۔ دوسری جانب فلسطینی قیدیوں سے متعلق گروپوں نے اسرائیل کو قیدی کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیلی جیل میں قید تمام فلسطینیوں کی زندگی اور صحت کی ذمہ داری اسرائیل کی ہے۔