رواں سال بغیر امتحان بچوں کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا: سعید غنی

Jan 22, 2021 | 14:26:PM

(24نیوز) وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ رواں سال بغیر امتحان بچوں کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ امتحانات جلد بازی میں نہ کرانے پر سٹیئرنگ کمیٹی ارکان میں اتفاق موجود ہے۔ یکم فروری سےتمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا   کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کا کہنا تھا کہ  کورس کو مزید کم نہیں کرسکتے چاہے امتحانات کوری شیڈول کیوں نہ کرنا پڑے۔پہلے سے طے ہے ہر جماعت کے 50 فیصد طلبا سکول آئیں گے۔تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کی رفتار بڑھائی جائے گی۔

قبل ازیں وزیر تعلیم سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری کالجز سندھ،اسکول ایسوسی ایشنز کے نمائندے اور دیگرشریک ہوئے۔ اجلاس میں یکم فروری سے پرائمری، مڈل اور سیکنڈری کلاسز کھولنے کے حوالے سےگفتگو ہوئٰی ۔ وزیر تعلیم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امتحانات کے شیڈول اور سلیبس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ہمیں غیرمعمولی حالات کو مدنظر رکھ کر غیرمعمولی فیصلے کرنے ہوں گے،نئے تعلیمی سال کے حوالے سے بھی حالات کو دیکھ کر ہمیں پلان کرنا ہوگا۔  کورونا کے باعث سب متاثرہوا،شیڈول کے مطابق آنے میں وقت لگے گا۔

 

مزیدخبریں