بجلی مہنگی کر نے سے ثابت ہوا کہ حکمران چور ہیں، مرتضیٰ وہاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کے سمندر میں ڈالا گیا ہے۔ بجلی مہنگی کر کے حکومت نے ثابت کر دیا حکمران چور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس خفیہ رکھنے کی درخواست کی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی، انہیں فارن فنڈنگ کیس کا جواب دینا پڑے گا۔ 6 سال سے یہ راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔