(24نیوز)پورا خاندان پاکستانی مگر خاتون کو پاکستانی ماننے سے انکار کردیا گیا تین سال کی جدو جہد کے بعد 57 سالہ روبی کو انصاف مل گیا سیشن عدالت نے نادرا کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں خاتون روبی کو تین سال بعد انصاف مل گیا خاتون کو مرحوم شوہر اور بچوں کے نادرا کے دستاویزات کے باوجود نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بنانے سے انکار کردیا گیا تھا خاتون کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے نوکری بھی ختم ہوگئی تھی۔
ایڈوکیٹ عثمان فاروق کا کہنا ہے کہ نادرا کا شہریوں کے ساتھ عمومی رویہ پریشان کن ہے خاتون کی شادی کا نادرا کا سرٹیفیکیٹ،مرحوم شوہر اور بچوں کے شناختی کارڈ عدالت میں پیش کئے گئے۔وکیل کا مزید کہنا ہےکہ عدالتی حکم کے بعد بھی اگر شناختی کارڈ جاری نہ کیا گیا تو توہین عدالت ہوگی کیوں کہ اب سیشن عدالت نے نادرا کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔