افغانستان : طالبان کا چوکی پر حملہ، 6 اہلکار جاں بحق

Jan 22, 2021 | 15:27:PM
افغانستان : طالبان کا چوکی پر حملہ، 6 اہلکار جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) افغانستان کے صوبہ نیمروز  میں طالبان کی جانب سے  سیکیورٹی فورسز پر  کئے گئے حملوں کے نتیجے میں 6 اہلکار جاں بحق  اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ نیمروز کے ضلع خشروڈ میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق  اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی پولیس چیف کرنل عبدالوہاب نے بتایا ہےکہ گزشتہ شب درجن بھر افغان طالبان نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی  کارروائی کی گئی تاہم حملہ اتنا اچانک تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور طالبان کو بھی نقصان پہنچا ہے اور متعدد شدت پسند زخمی ہوئے ہیں۔