مریم نواز کی مری میں قیام کے دوران بھی سیاسی سرگرمیاں جاری

Jan 22, 2021 | 18:08:PM

(24 نیوز)نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی مری میں قیام کے دوران سیاسی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ویڈیو لنک پر پارٹی رہنماؤں سے حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی، نائب صدر (ن)لیگ نے گزشتہ روز بھی ویڈیو لنک پر پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کی، ذرائع کاکہناہے کہ مریم نواز نے آئندہ ہفتہ میں لاہور میں پارٹی رہنماو¿ں کے دو اہم اجلاس طلب کرلئے ہیں۔
ذرائع کامزید کہناہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ناخوش ہیں،لیگی قائد نے مریم نواز کو تحریک کو موثر اور تیز بنانے کی ہدایت کردی،میاں نواز شریف نے پارٹی بیانیہ کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کی ہدایت کی، ذرائع کاکہناہے کہ مریم نواز نے بھی تمام پارٹی رہنماؤں کو حکومت پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں