(24 نیوز) موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد سے سکردو اور کوئٹہ کی پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔ پی کے363 اسلام آباد سے کوئٹہ جبکہ پی کے 605 اسلام آباد سے گلگت کے لیے شیڈول تھی ۔ہفتہ کے روز اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار،گوجرانوالہ، سیالکوٹ،نارووال،حافظ آباد اور گجرات میں بارش، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، خانیوال،ساہیوال اور رحیم یار خان میں دھند چھاے رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بلتستان میں مطلع ابر آلود ر ہنے کے ساتھ بارش، برفباری کی توقع ہے۔آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت، لہہ ، اسکردو ،استورمنفی11، مظفر آباد 02، مری 00،فیصل آباد 06 ،ملتان 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم کی خرابی ، اسلام آباد سے سکردو اور کوئٹہ کی پروازیں منسو خ
Jan 22, 2021 | 18:30:PM