پاکستان کا سعودی عرب اور یو اے ای کے سفیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اپنے سفیروں کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں افضال محمود نئے پاکستانی سفیر ہوں گے جبکہ سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نئے سفیر ہوں گے، ذرائع کاکہناہے ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کی تعیناتی کی وزیراعظم نے منظوری دیدی ہے،دونوں تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن اگلے چند روز میں ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں سفیر راجہ اعجاز مئی میں ریٹائرڈ ہورہے ہیں، یو اے ای میں پاکستان کے سفیر کی جگہ دو ماہ سے خالی ہے، افضال محمود اس وقت بحرین میں پاکستان کے سفیر ہیں۔