(24 نیوز) بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو اپنی گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے جس سے ایک اٹھارہ سالہ لڑکی زخمی ہو گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے بھی داغے۔
بھارتی فوج کی شدید گولہ باری سے پولاس گائوں میں اٹھارہ سالہ لڑکی زخمی ہو گئی۔ پاک فوج نے دشمن کو موثر جواب دیتے ہوئے اس کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری، دوشیزہ زخمی
Jan 22, 2021 | 20:13:PM