چیئرمین سینیٹ نے اوپن بیلٹ الیکشن کی حمایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین سینیٹ صداق سنجرانی نے ایوان بالا کا الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی حمایت کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے حوالے سے زیر سماعت صدارتی ریفرنس میں چیئرمین صادق سنجرانی نے جواب سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کا شفاف الیکشن قومی مفاد میں ہے، لہذا سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کروائے جائیں۔
چیئرمین سینیٹ صداق سنجرانی کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز متفق ہیں اورسینیٹ کی ہول کمیٹی بھی بیلٹ پیپر پر ووٹر کا نام درج کرنے کی سفارش کر چکی ہے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے صاف اور شفاف انعقاد کیلئے آئینی ترمیم ہونی چاہیے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی رکن پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دے تو جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقرار کرے اور نتائج کا بھی سامنا کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2015 میں بھی سینیٹ الیکشن میں دھاندلی اور ووٹ کی خرید وفروخت پر بحث ہوئی اور اس معاملے پر سینیٹ کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔