تبدیلی سرکار غیر قانونی رہائشی سکیموں کو مستقل کرنے کیلئے تیار

Jan 22, 2021 | 20:52:PM

(24 نیوز)حکومت غیر قانونی رہائشی سکیموں پر مہربان، ایل ڈی اے نے جوڈیشل کمیشن کی آڑ میں غیر قانونی رہائشی سکیموں کو مستقل کرنے کی تیاری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی رہائشی سکیموں پر مہربان ایل ڈی اے نے جوڈیشل کمیشن کی آڑ میں غیر قانونی رہائشی سکیموں کو مستقل کرنے کی تیاری کرلی۔کروڑوں روپے فیس پر کنسلٹنٹ رکھ کر ماسٹر پلان دوہزار پچاس کی تیاری بھی زور و شور سے جاری ۔ماسٹر پلان نیا مرتب کرنے کے ساتھ بغیر کنسلٹنٹ مشاورت ایل ڈی اے کی من مانیاں بھی جاری۔
 رحمت ٹاون ، فہد ٹاون ، گلشن یاسین ، گلشن نور ، گلشن حیدر شامل ستار ٹاون ، خیبر گارڈن ، علی عالم گارڈن ، رضوان گارڈن ، گیریڑن گارڈن فیز تھری شامل بحریہ ہومز واہگہ ، علی ٹاون ، عطا ٹاون ، غوث گارڈن ، اسد ٹاون ، نیو جیون ٹاون شامل طیب گارڈن ، عامر ٹاون ، مغل ہومز ، لاہور میڈیکل فیز ون ، الحفیظ اے اور بی بلاک شامل اشرف گارڈن ، رحمن سٹی ، ارائیں گارڈن ، ڈاکٹرز سوسائٹی ، حافظ ٹاون ، پاک ٹاون شامل ایل ڈی اے ایمپلائز ، القادر ، نشیمن ریاض ، مدینہ ویو ، ازان پارک فیز ون ، ٹو شامل بنیادی سہولتوں سے محروم تھیم پارک سوسائٹی بھی شامل کرلی گئی ۔
مرزا اسٹیٹ ، زین ہومز ، غوثیہ کالونی ، سفاری پارک فیز ون اور ٹو ، طیب ٹاون شامل ملٹری اکاونٹس کالج روڈ ، گرین کیپ ، آیڈیل گارڈن ، انوار ٹاون ، بلال ٹاون ، ریحان گارڈن فیز ون شامل پرل گارڈن ، امان پارک ، نذیر گارڈن ، ائیر ایونیو ، گالفر لین ون بھی شامل۔
 ماسٹر پلان میں رہائشی زون میں آبادکاری والی 92 سکیموں کو ریگرلرائز کرنے کا فیصلہ، ایل ڈی اے شعبہ میٹرو پولٹین پلاننگ ونگ نے لسٹ مرتب کرلی، واٹر جوڈیشل کمیشن نے غیر قانونی سکیموں سے ایکوافر چارجز لینے کا اصولی فیصلہ کیا تھا۔ ایل ڈی اے نے موقع سے فائدہ اٹھا کر سکیموں کو ریگولر کرنے پلان تیار کرلیا ۔
پہلے مرحلے میں شہر کی 92 سکیموں کو شارٹ لسٹ کرکے فہرست مرتب کرلی گئی فہرست میں شامل سکیموں میں تیس سے پچاس فیصد سے زائد آباد کاری ظاہر کی گئی ہے غیر قانونی سکیموں کا کیس گورننگ باڈی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔چیف میٹروپولٹین ندیم اختر زیدی کے مطابق پلانر سکیموں کو بلٹ اپ ایریا زیادہ ہونے کے باعث ریگولر کرنے کی تجویز ہے۔ زیادہ تر سکیمیں ماضی میں ٹی ایم اے ایریا سے ٹرانسفر ہوئیں ۔ سکیموں کو ریگولر کرنے کے لئے ون ٹائم ایمنسٹی دی جارہی ہے ۔

مزیدخبریں