ماہر نفسیات خود ذہنی مریض بن گیا، اکلوتی بیٹی قتل کرکے خود کشی کرلی

Jan 22, 2021 | 21:13:PM

(24 نیوز)ماہر نفسیات باپ نے اکلوتی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا، مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان میں باپ نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے گھریلو تنازع پر بیٹی کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق جسٹس حمید کالونی میں گھریلو جھگڑے پر ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے اپنی بیٹی ڈاکٹر علیزہ حیدر کو گولی مار کر قتل کردیا اس کے بعد انہوں نے گولی مار کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ باپ بیٹی کی نعشوں کو مزید کارروائی کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ڈاکٹر علیزہ حیدر تین بچوں کی ماں تھی۔
ماہرین نفسیات کا کام لوگوں کی ان کی ذہنی پریشانیوں اور مشکلات سے نکالنا ہوتا ہے لیکن اگر کوئی ڈاکٹر خود ہی ان مسائل کا شکار ہوجائے تو اس کی کائونسلنگ کون کرے؟
دوسروں کو خود کشی سے روکنے کی ترغیب دینے والا ماہر نفسیات اتنا بڑا قدم اٹھانے پر مجبور کیوں ہوا؟ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

مزیدخبریں