تھانیدار کی مہندی پراہلکار بدمست، گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا

Jan 22, 2021 | 22:59:PM
  تھانیدار کی مہندی پراہلکار بدمست، گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قا نون کے رکھوا لوں کی قا نون شکنی ،سرگودھا میں تھانیدار کی رسم مہندی میں دھجیاں اڑادی گئیں۔دل کھول کر ہوائی فائرنگ کی،علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا تو ڈی پی او نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق پولیس اہلکاروں اور رشتے داروں نے مہندی کی تقریب میں جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ کی۔ایس ایچ او علی حسنین کی تقریب مہندی میں ہوائی فائرنگ کے واقعے کا ڈی پی او نے نوٹس لے لیا۔ 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او علی حسنین کو لائن حاضر کرتے ہوئے ان کا نام بھی مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔ایس ایچ او پر الزام ہے کہ انہوں نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کی اور فائرنگ کرنے والوں کو بھی نہیں روکا۔ڈی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔