حکومت نے قومی اسمبلی کو مذاق بنا دیا ہے ،احسن اقبال

Jan 22, 2021 | 23:08:PM

(24 نیوز)مختصر نوٹس پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پرلیگی رہنما ایم این اے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے قومی اسمبلی کو مذاق بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےممبر قومی اسمبلی احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات گئے پتہ چلا کہ اجلاس جمعہ کو ساڑھے دس بجے ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کیوں نہیں کررہی ہے۔ احسن اقبال کے موقف کی تائید سید نوید قمر نے بھی کردی ۔
سید نوید قمر نے کہا کہ حکومت ایک طرف ایوان کو اچھے انداز سے چلانے کی باتیں کرتی ہے تو دوسری طرف غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ اجلاس اتنے مختصر نوٹس پر بلانے سے ارکان کو اسلام آباد پہنچنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ کرونا سے عوام کے ساتھ ساتھ ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد بھی متاثر ہوئی، اب جب کرونا کی ویکسین آرہی ہے تو اس کے لگانے کی ترجیحی لسٹ میں ارکان پارلیمنٹ کو بھی شامل کیا جائے۔ 

مزیدخبریں