(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں ڈکیت گروپ نے شوہر، دیور اور تین بچوں کی موجودگی میں خاتون کو زيادتی کا نشانہ بنایا جس کا بھانڈا 4 ماہ بعد پھوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیت گینگ نے گاڑی سڑک پر روک کر خاندان کو اغوا کیا اور پھر ڈیرے پر لے جاکرخاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاندان سے گاڑی، زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے اور زیادتی کے بعد خاتون کو کھیتوں میں لے جاکر چھوڑ دیا گیا۔متاثرہ خاندان دہائی دیتا رہا لیکن فیصل آباد کی تھانہ سٹی پولیس نے صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا، زیادتی کی دفعات شامل نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہوشیار۔۔محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم خبر سنا دی
خاتون سے زیادتی کا بھانڈا 4 ماہ بعد اس وقت پھوٹا جب ڈکیت دوسرے کیس میں دوسرے تھانے میں پکڑے گئے اور خاتون نے ملزموں کو پہچان لیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق جب وہ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کی منتیں کر رہی تھیں تو وہ انہیں جھوٹا قرار دے کر مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے رہے۔
خاتون نے بتایا کہ واردات کے دوران ملزموں نے ان کے شوہر اور دیور کو باندھ دیا، بچوں کو گاڑی کی سیٹوں کے نیچے گھسا دیا، انہیں ہراساں کیا اور بالیاں نوچیں۔
یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن نے بالی ووڈ کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا