معروف سٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد پر فائرنگ

Jan 22, 2022 | 14:26:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈرامہ اسٹیج کے معروف اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، دونوں اداکارہ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد سبینہ سینما میں ڈرامہ کر کے  واپس جا رہے تھے کہ راجباہ روڈ پر نامعلوم افراد نےفائرنگ  کردی ۔ تھانہ ریل بازار پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ حملہ آواروں کی فائرنگ سے کار کے ٹائر برسٹ  ہوئے، ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے خصوصی امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ 20 جنوری کو فیصل آباد میں پیش آیا تھا۔

سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں دونوں فنکار محفوظ رہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سی پی او فیصل آباد کی فنکار نسیم وکی سے ملاقات کی۔ 

  سی پی او فیصل آباد کا مزید کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔  فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ 

مزیدخبریں