بندروں کے ٹرک کو حادثہ ۔۔۔متعدد فرار ہوگئے ۔۔۔پکڑنے کیلئے چھاپے جاری 

Jan 22, 2022 | 14:44:PM
ٹرک حادثہ ،
کیپشن: ٹرک کو حادثے کے بعد ٹرک الٹا پڑا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست پنسلوانیا میں ہائی وے پربندروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرک میں سوارمتعدد بندر فرار ہوگئے جن کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گوگل نے ونڈوز کمپیوٹرز پر اینڈرائیڈ گیمز کی آزمائش شروع کردی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزامریکہ میں بندروں کو لیکر جانیوالی پک اپ ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے پک اپ الٹ گئی ۔پک اپ میں سو کے قریب بندر سوار تھے جن میں سے چار بندر فرار ہوگئے جنہیں پکڑنے کیلئے کوشش کی جارہی ہیں ۔
جیمی لیبر جو حادثے کی جگہ کے قریب ہی ہوٹل پر کام کررہی تھیں ان کا کہناتھا کہ ”ایک لمحے کو لگا کہ یہ ایک معمول کا حادثہ ہے کیوں کہ یہاں اکثر و بیشتر حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ مگر یہ حادثہ مختلف تھا ۔یہ ایک بندروں سے بھر ا ٹرک تھا جو ڈمپر سے ٹکرا گیا ۔جن میں سے چار بندر فرار ہوگئے ۔“

بنسلوانیا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ”حادثے میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ۔پولیس کے مطابق سائینومولگس بندر جو سائنسی تحقیق میں استعمال ہوتے ہیں ۔ایک بندر کی قیمت تقریبات دس ہزار ڈالر سے زیادہ ہوتی ہے ۔ انہیں فلوریڈا کی ایک لیب کیلئے لایا جارہا تھا “
یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیراعظم مودی کی تقریر سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی