6.6 شدت کا زلزلہ۔۔درجن سے زائد زخمی۔۔ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوب مغربی جاپان میں 6.6 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلہ کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق ملک کے چار اہم جزیروں کے جنوب میں واقع کیوشو کے ساحل پر ہفتہ کی صبح 1:08 بجے پر زلزلے آیا جس کی گہرائی 45 کلومیٹر تھی ۔ تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ایجنسی نے کہا کہ جاپان کے زلزلے کی شدت کے پیمانے پر 5+ کی پیمائش کی گئی، جس کی زیادہ سے زیادہ شدت 7 ہے۔یومیوری اخبار نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ قریبی علاقوں میں 13 افراد زخمی ہوئے، جن میں دو افراد بھی شامل ہیں جنہیں شدید چوٹیں آئیں۔عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے کہا کہ عمارتوں، پانی کے پائپوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کی متعدد رپورٹوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ویڈیو:
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) January 22, 2022
جاپان میں گزشتہ روز آنے والے 6ء6 شدت کے زلزلے کے مناظر۔ جنوب مغربی جاپان میں آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زیر زمین پانی کے پائپ پھٹ گئے۔https://t.co/vHAa3WJ6DZ pic.twitter.com/iu3xHQhTSM
العریبہ ٹی وی چینل کی جانب سے ٹویٹر پر جاپان میں گزشتہ روز آنے والے 6۔6 شدت کے زلزلے کے مناظر کی ویڈیو شئیر کی گئی ہے ۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمروں میں پڑی ہر چیز بری طری اپنی جگہ پر لڑکھڑا اور گر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیراعظم مودی کی تقریر سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی