کورونا کیسز مثبت آنے پر 2 تعلیمی ادارے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آزادکشمیر میں کورونا کیسز مثبت آنے پر 2تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت پورے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں ،بھمبر آزادکشمیر میں بھی کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہو گیا،کورونا کیسز سامنے آنے پر 2 تعلیمی اداروں کو بند کردیاگیا،ڈپٹی کمشنر بھمبرنے 2 تعلیمی اداروں کو 7 روز کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے،بند کئے اداروں میں گورنمنٹ بوائز پائلٹ ہائی سکول اوربوائز کالج سماہنی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند۔۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ