بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔۔کورونا کے بڑھتے کیسز ۔۔انتخابی ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی برقرار

Jan 22, 2022 | 19:52:PM
بھارت ، انتخابی، جلسہ
کیپشن: بھارت میں انتخابی جلسے کا منظر (فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کےالیکشن کمیشن نے ہفتہ کو پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں انتخابی ریلی، روڈ شوز اور جلوس پر پابندی برقرار رکھنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

بھارت کے نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کورونا ویکسینیشن کی صورتحال کے پیش نظر کمیشن نے انتخابی ریلی پر پابندی کو  آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن کی میٹنگ میں چیف الیکشن کمشنر ، تمام کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز  کے علاوہ پانچ ریاستوں کے چیف الیکشن کمشنروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو پہلے سے زیادہ چھوٹ دی ہے ۔غور طلب یہ ہے کہ 9 جنوری کو پانچ ریاستوں کے انتخابی پروگرام کے اعلان کے دوران 15 جنوری تک ریلیوں، کارنرمیٹنگوں اور سائیکل ریلیوں پر مکمل پابندی لگادی گئی تھی۔ 15 جنوری کو جائزہ لینے کے بعد کمیشن نے اس پابندی کو برقرار رکھا ، لیکن سیاسی جماعتوں کو کچھ راحت دیتے ہوئے اسے بند کمرے میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد یا کمرے کی گنجائش کے 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ پروگرام منعقد کرنے کی اجازت دی تھی ۔ذرائع کے مطابق انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے انتخابی مہم پہلے کی طرح 72 گھنٹے قبل ختم ہو جائے گی اور امید ہے کہ اس مرتبہ شاید ایک ہفتہ قبل انتخابی ریلیوں پر سے عائد پابندی کو ختم کردیا جائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے  کہ اگر علیحدہ چھوٹ مل بھی جاتی ہے تو بھی تشہیر پر پابندی رہے ۔
واضح رہے کہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 10 فروری سے شروع ہوں گے اور 7 مارچ تک چلیں گے اور تمام ریاستوں کے ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 6.6 شدت کا زلزلہ۔۔درجن سے زائد زخمی۔۔ویڈیو سامنے آگئی