کوئٹہ کے سیاحتی مقام ہنہ اوڑک میں شدید برفباری ، سینکڑوں سیاح پھنس گئے، کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر

Jan 22, 2022 | 19:59:PM

(24 نیوز)کوئٹہ کے سیاحتی مقام ہنہ اوڑک میں برفباری دیکھنے جانے والے سیاح پھنس گئے ،سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر گھنٹوں سے راستہ کھلنے کے منتظرہیں،گاڑیوں کے اندر بچے، بزرگ ، خواتین سمیت سیاح محصورہیں۔
سیاحوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ کئی گھنٹوں سے راستہ بند ہے ، کوئی امداد کو نہیں پہنچا، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے غائب ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ سڑک کلیئر کرنے کا کام جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز مثبت آنے پر 2 تعلیمی ادارے بند

مزیدخبریں