آوارگی سے پڑھائی تک۔۔’’کارامل‘‘سٹوڈنٹ بلی کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

Jan 22, 2022 | 20:53:PM

(ویب ڈیسک) ترکی میں ایک بچوں کے سکول میں آوارہ بلی کو داخلہ مل گیا اور اس پیاری سے سٹوڈنٹ بلی کا  ایک خوبصورت نام بھی رکھ دیا گیا۔ بلی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ اور لوگ اس ویڈیو کو خوب پسند کر رہے ہیںَ.

ترکی اردو کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کردہ  ایک ویڈیو اور خبر کے مطابق ترکوں کی بلیوں سے محبت ترکی کے شمال مغربی صوبے برسا میں آوارہ بلی گھومتی پھرتی بچوں کے سکول کی کلاس میں آ گئی، بس پھر اس کا بھی بچوں کے ساتھ دل لگ گیا، اب یہ بلی روز بچوں کے ساتھ کلاس میں بیٹھتی ہے، سکول انتظامیہ نے اس کا سکول کارڈ بھی بنا دیا اور اس کا نام بھ رکھ دیا  ہے ۔ اور سب اسے"کارامل" کے نام سے پکارتے ہیں۔ 

اس ویڈیو پر صارفین نے کافی اچھے کمنٹس کئے ہیں تاہم ایک پاکستانی صارف حامد خان امازئی نے لکھا ہے کہ ’’پاکستان میں تو ہمارے بچوں کو سکول میں داخلہ نہیں ملتا ان لوگوں نے بلیوں کو سکول داخل کروادیا ۔ سلام ہے ان کو‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: 6.6 شدت کا زلزلہ۔۔درجن سے زائد زخمی۔۔ویڈیو سامنے آگئی

مزیدخبریں