صحت کے نظام میں ٹیکنالوجی پرمبنی مہارت ضروری ہے، صدرمملکت

Jan 22, 2022 | 21:43:PM

(24 نیوز)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے صحت کے نظام میں ٹیکنالوجی پرمبنی مہارت کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں علاج کی بجائے بیماریوں سے بچاﺅپرتوجہ مرکوزکرنے کی ضرورت ہے۔
 صدرمملکت نے یہ بات کراچی میں سینٹرآف انوویشن ان میڈیکل یونیورسٹی میں آغاخان یونیورسٹی کی سینئرقیادت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔صحت کے نظام میں بیماریوں کے تدارک کے پہلوپرروشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مہنگے علاج کی وجہ سے ملک میں کئی افراد ہسپتالوں بالخصوص نجی ہسپتالوں میں جانے سے گریزاں ہیں ، صحت کے نظام میں بیماریوں کے تدارک کے پہلووں کو فروغ دینے کیلئے آغاخان یونیورسٹی سمیت ہمارے ہسپتالوں کو اس رحجان کی طرف اپنی توجہ مرکوزکرنا چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے وار تیز ۔۔۔تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ پھر تبدیل ۔۔نیاشیڈول جاری
صدرنے کہاکہ ڈینٹسٹری کے 80 فیصد عناصر آن لائن یا ورچوئل ہیں۔ ملک میں نرسنگ عملہ کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیلئے کئی نرسنگ کورسز اورپروگرام آن لائن کرائے جاسکتے ہیں۔صدرمملکت نے کہاکہ چین نے صحت عامہ کے نظام میں بہتری کے ذریعہ اپنے 80 کروڑ شہریوں کوغربت سے باہرنکالا۔صدرنے آغاخان یونیورسٹی کی فیکلٹی اورڈاکٹروں پرزوردیا کہ وہ معیاری اورمربوط صحت عامہ کے نظام کے قیام کیلئے صاحب بصیرت مفکرین وماہرین کا گروپ قائم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خطرہ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم ٹوئٹ
 قبل ازیں صدرمملکت کو آغاخان یونیورسٹی کی جانب سے بنیادی تعلیم، آوٹ ریچ صحت خدمات، امتحانوں کے نظام اورتحقیق کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ صدرمملکت کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی بنیادی تعلیم، آوٹ ریچ صحت خدمات، امتحانوں کے نظام اورتحقیق کے شعبہ میں کام کےذریعہ سماجی ترقی میں اپنا کردار اداکررہی ہے اوراس حوالہ سے یہ یونیورسٹی ایک قومی اثاثہ ہے۔صدرمملکت نے آغاخان یونیورسٹی کی خدمات کی تعریف کی اوراسے ملک کے دیگر کلیدی ہسپتالوں کیلئے ایک مثال قراردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند۔۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ

مزیدخبریں