(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے شادی کے محض 13 ماہ بعد چھٹے شوہر سے بھی طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پامیلا اینڈرسن اور ان کے چھٹے شوہر ڈین ہے ہرسٹ میں ایک یہ بات مشترکہ تھی کہ دونوں کا تعلق کینیڈا کے ایک ہی قصبے سے تھا اور وہ کئی سال سے اس کے باڈی گارڈ کے طور پر کام کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خطرہ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم ٹوئٹ
چند روز قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مالیبو میں پامیلا اینڈرسن کو شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا اور ان کی اپنے شوہر کے ساتھ علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔پامیلا کے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی اس وقت تصدیق ہوگئی جب انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے وار ۔۔۔تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند۔۔این سی او سی کا بڑا فیصلہ