رسک نہیں لوں گی ۔۔مونی رائےنےویڈنگ پارٹی کینسل کیوں کی۔۔؟

Jan 22, 2022 | 22:17:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلموں اور ٹی وی کی اداکارہ ، گلوکارہ اور ماڈل مونی رائے  کچھ ہی دنوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہے۔ اداکارہ مونی بزنس مین سورج نامبیار  سے27 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ اداکارہ کی شادی گوا شہر  میں دھوم دھام سے ہوگی۔پہلے خبر تھی کہ شادی میں مونی رائے چنندہ لوگوں کو ہی مدعو کریں گی۔ لیکن پھر  خبر آئی کہ ممبئی میں وہ فلم انڈسٹری سے جڑے دوستوں اور سٹار ز کو ویڈنگ ریسپشن پر انوائٹ کریں گی۔ لیکن اب خبر ہے کہ مونی نے اپنی شادی کا ریسپشن کینسل کردیا ہے۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مونی رائےنے اب یہ استقبالیہ دعوت نامہ کیسنل کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مونی اور سورج نے اپنے دوستوں کے لئے شادی کے بعد پارٹی کا انتظام کیا تھا، لیکن کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز  کو دھیان میں رکھتے ہوئے انہیں یہ پارٹی کینسل کرنی پڑی۔ مونی نہیں چاہتی تھیں کہ وہ کوویڈ صورتحال میں کسی بھی طرح کا کوئی رسک لیں۔ ایسے میں ابھی مونی کا سارا دھیان شادی کے ایونٹ پر ہی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ کوویڈ کیسیز میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے اداکارہ مونی کو شادی میں آنے والے لوگوں میں بھی کئی لوگوں کے نام کم کرنے پڑے۔ مونی نے کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مہمانوں کی فہرست میں سے کئی ناموں کی کٹوتی کی۔ شادی میں وہی لوگوں کو داخلہ ملے گا جن کے پاس کورونا کی آر ٹی پی سی آر رپورٹ ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: 6.6 شدت کا زلزلہ۔۔درجن سے زائد زخمی۔۔ویڈیو سامنے آگئی

مزیدخبریں