رانا ثنا اللہ نے پیر امین الحسنات کی مسلم لیگ (ن)چھوڑنے کی وجہ بتا دی

مریم نواز 27 کے بجائے 28کوملک واپس آئیں گی، رانا ثنا اللہ

Jan 22, 2023 | 00:23:AM

(24 نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پیر امین الحسنات گزشتہ 5 سال سے غیر فعال تھے۔

تفصیلات کے مطابق ’’یوکے 44 ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ  پیر امین الحسنات پچھلی دفعہ پی ایم ایل این کا ٹکٹ نہ ملنے کے بعد غیر فعال ہوگئے تھے، انہیں اب اب پاکستان مسلم لیگ نون میں اپنا مستقبل نظر نہیں آرہا تھا اس لئے انہوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں ، مسلم لیگ نون کے اصل اور نظریاتی کارکن ابھی بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ 

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کا پاکستان واپسی کا پروگرام کچھ تبدیل ہوا ہے، مریم صاحبہ اب 26 کی بجائے 27 کو برطانیہ جائیں گی اور  اس کے بعد 28  جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، میری واپسی بھی مریم نواز کے ساتھ ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے الیکشن کے لیے میاں نواز شریف کی پاکستان میں بھی مشاورت جاری ہے، 3سے  4 روز مزید اجلاس ہونگے پھر میاں نواز شریف فائنل گائیڈنس دینگے ، پنجاب اور ’’کے پی ‘‘ کے الیکشن نواز شریف آ کر لیڈ کریں گے۔

 رانا ثنا اللہ کا  کہنا تھا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے ، جب تک سیاست میں رہے گا ملک میں کبھی بھی سیاسی استحکام نہیں آنے دے گا، عمران خان نہ چیف الیکشن کمشنر سے راضی ہے نہ وہ اسمبلیوں میں بیٹھنے پر راضی ہے ، عمران خان نعوذ باللہ چاہتا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے ، عمران خان اس بار سڑکوں پر آیا تو اس کاعلاج ہو گا۔

مزیدخبریں