راولپنڈی: کارروائی کے دوران اے این ایف ٹیم پر فائرنگ، 1 جوان زخمی

Jan 22, 2023 | 11:11:AM

(ارشاد قریشی) انسداد منشیات فورس کی جانب سے ملزمان کیخلاف کارروائی کے دوران 2 مختلف واقعات میں منشیات اسمگلرز نے اے این ایف ٹیموں پر فائرنگ کردی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے خان نام کا ملزم نوجوانوں کو منشیات فراہم کرتا تھا۔ خفیہ اطلاع پر اے این ایف ٹیم نے ڈھوک منشیاں راولپنڈی میں ملزم کی گرفتای کیلئے ریڈ کیا تو اس دوران ملزم نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں اے این ایف کا جوان لانس نائیک معین بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، 12 لاکھ کے نان ٹیکس پیڈ اسمگل سگریٹ ضبط کرلیے گئے

اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مُلزم کی گرفتاری کیلئے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایک دوسرے واقعے میں پشاور ناصر باغ روڈ کے قریب بھی اے این ایف کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، اے این ایف کی جوابی فائرنگ سے ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مفرور مزمان اے این ایف کو متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔ تلاشی لینے پر کار سے 10 کلو ہیروئن اور 10 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق اے این ایف کے جوان اس آپریشن میں محفوظ رہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید آپریشن جاری ہیں۔

مزیدخبریں