اب جہاز میں سونے کے مزے لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اب جہاز میں سونے کے مزے لیں کیونکہ نیوزی لینڈ کی ایک ائیر لائن نے سلیپنگ پوڈ متعارف کرا دیے ہیں۔
طویل دورانیے کا ہوائی سفر کرنے والے عام مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اب ٹرین کی طرح ہوائی جہاز میں بھی اضافی رقم دے کر پرتعیش بستر حاصل کر سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ائیر لائن نے اگلے سال سے طویل فاصلوں کی پروازوں میں اکانومی اور پریمیئر اکانومی کلاس کے مسافر کے لیے یہ پرتعیش سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ائیر لائن نے پرائیویسی اور سونے کے لیے آئیڈیل ماحول کے ساتھ تیار سلیپنگ پوڈ کو "اسکائی نیسٹ" کا نام دیا ہے، مسافر اکانومی کلاس میں سیٹ کی بکنگ کراتے وقت سلیپنگ پوڈ بک کراسکیں گے۔ اکانومی کلاس کی سیٹوں پر سفر کرنے والے مسافر بھی مخصوص وقت کے لیے "اسکائی نیسٹ" کرائے پر لینے کے لیے عملے سے رابطہ کر سکیں گے۔
ضرور پڑھیں :کتے کونام سے نا پکارنےپرمالک نےپڑوسی کوقتل کردیا
طیارے میں اکانومی کلاس کی 5 نشستیں ہٹا کر 6 افراد کے لیے سلیپنگ پوڈ لگائے جائیں گے، مسافر 2024 میں ائیرلائن کے ڈریم لائنر طیاروں میں اسکائی نیسٹ سے استفادہ کر سکیں گے۔ فیملیز، جوڑے یا دوستوں کے گروپ اس پیشکش سے استفادہ کر سکیں گے۔
ائیر لائن کے مطابق ضروری نہیں کہ مسافر پورے سفر کے لیے اسکائی نیسٹ سے استفادہ کرے، مسافر دو گھنٹے کے لیے بھی یہ بستر کرائے پر لے سکے گا۔ان نشستوں میں مکمل طور پر بند دروازہ اور کھانے کے لیے جگہ ہے، نئے ڈیزائن کردہ کیبن کا مقصد ہر ایک کے لیے زیادہ آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے، مسافروں کو پرسکون کرنے کے لیے خاص روشنی ڈیزائن کی گئی ہے جو نیند لانے والی چائے کے انتخاب سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں، کاروبار یا سیاحت کے لیے طویل دورانیہ کی فلائٹس کے مسافر اب یہ پرتعیش سفر کر سکیں گے۔