بہاولنگر: فورٹ عباس میں 3 مزدوروں کے گُردے نکال لیے گئے، واقعے کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس میں 3 مزدوروں کو دھوکا دے کر گردے نکالنے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق پتوکی کے ملزم محمد سلیم نے مزدوروں کو اڑھائی لاکھ روپے دینے کا لالچ دیا۔
مزدوروں کو سہولت کار ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر نامعلوم مقام پر لے جا کر گردے نکال لیے گئے۔
مقدمہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (پی ایچ او ٹی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عارف والا، 3 سال پرانے قتل کا سُراغ مل گیا، خاتون کی لاش کی باقیات برآمد
ملزم محمد سلیم مزدوروں کو راولپنڈی اور پھر اسلام آباد لے گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجیلنس پی ایچ او ٹی اے کے مطابق تینوں مزدوروں کے پیٹ پر آپریشن کے نشانات ہیں۔