(ویب ڈیسک)ملک کے آرمی چیف کو برطرف کردیا گیا ،برازیل ( Brazil ) کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا ( Lula ) نے آرمی چیف جولیو سیزر ڈی آروڈا کو برطرف کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیلین آرمی چیف کو حالیہ ہنگاموں کے بعد برطرف کیا گیا۔ برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے بولسونارو کے حامیوں کی جانب سے ہونے والے حالیہ فسادات کے تناظر میں آرمی چیف کو برطرف کیا ہے۔ برازیلین آرمی چیف کی معزولی اس کے فوراً بعد ہوئی جب لولا نے درجنوں فوجیوں کو اپنی حفاظت سے ہٹاتے ہوئے انہیں حراست میں لینے کا حکم دیا۔
ضرور پڑھیں :میئر کراچی : پیپلز پارٹی کو بڑی حمایت مل گئی
برازیلین آرمی چیف کی برطرفی کے بعد کئی سرکاری عمارتوں پر سابق صدر جیر بولسونارو ( Bolsonaro ) کے حامیوں کی طرف سے حملہ بھی کیا گیا۔لولا نے فوری طور پر تبدیلی کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا، لیکن برازیل کی مسلح افواج کی سرکاری ویب سائٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل جولیو سیزر ڈی اروڈا کو فوج کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ برازیل میں اس وقت سابق برازیلین صدر کے حامیوں کی جانب سے ہنگامے اور فسادات جاری ہیں۔ سابق صدر بولسونارو کے حامیوں کی جانب سے 8 جنوری کو برازیلیا میں نیشنل کانگریس، صدارتی محل اور سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا۔