نوکیا نے 2023ء کا پہلا سستا فون پیش کردیا

Jan 22, 2023 | 13:14:PM
نوکیا نے 2023ء کا پہلا سستا فون پیش کردیا
کیپشن: فون کی قیمت پاکستانی 29 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے
سورس: نوکیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماضی کی مقبول موبائل تیار کرنے والی فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے سال 2023ء کا اپنا پہلا سستا فون پیش کردیا جسے فیچرز کے حوالے سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے ’نوکیا سی 12‘ کو پیش کیا ہے جسے کمپنی نے 2021ء میں پیش کیے گئے اپنے فون ’سی 10‘ کا سیکوئل قرار دیا ہے۔

فون میں کئی فیچرز اور ٹیکنالوجی اپڈیٹ کیے گئے ہیں، دیگر کمپنیوں کے مقابلے نوکیا نے اس فون کے بیک پر صرف ایک ہی کیمرا دیا ہے۔

نوکیا سی 12 کو 3۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اس میں بیک اور فرنٹ پر ایک ایک کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 8 میگا جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے مگر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے کیمرے باقی فونز کے دو کیمروں سے بھی بہتر رزلٹ دینے کے قابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ 2023 کے اہم ترین فیچر,فائدے کے ساتھ کیا نقصان ہوگا؟

فون کو 2 اور 4 جی بی کے دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے جبکہ اس میں 64 جی بی ریم دی گئی ہے۔

نوکیا سی 12 میں 3 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 33 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

اوکٹاکور کے سی پی یو کے حامل فون میں اینڈرائیڈ 12 گو کا جدید آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے اور اسے سیاہ اور نیلے رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق رواں سال کے اس سستے ترین فون میں فور جی نیٹ ورک کی سپورٹ دی گئی ہے اور اسے ابتدائی طور پر چند یورپی ممالک میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کی قیمت پاکستانی 29 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے اور امکان ہے کہ اسے جلد ہی پاکستان میں بھی پیش کردیا جائے گا۔