عمران خان نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماردی،کپتان ملک کا نقصان کررہے ہیں!

آئندہ انتخابات اگست تک ممکن نہیں ہو سکتے اور عمران خان کے سر پر نا اہلی کا خطرہ منڈلا رہا ہے ہیں: ثناء بچہ

Jan 22, 2023 | 15:02:PM
عمران خان نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماردی،کپتان ملک کا نقصان کررہے ہیں!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی مشترکہ مفاد ات  کونسل کے اجلاس میں یہ طے ہو چکا کہ اب الیکشن نئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے۔

سینئر تجزیہ کار ،پروگرام ’’گونج ‘ کی میزبان ثناء بچہ نے کہا کہ  آئندہ انتخابات اگست تک ممکن نہیں ہو سکتے اور عمران خان کے سر پر نا اہلی کا خطرہ منڈلا رہا ہے ہیں۔ 24 نیوز کے پروگرام 10 تک میں گفگتو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کا تعین کرنا مردم شماری کے بعد ہی ممکن ہے۔ مردم شماری کروانے کے بعد بھی الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیوں کا تعین کرنے میں 4 ماہ درکار ہیں لہٰذا آئندہ عام انتخابات کسی صورت بھی اگست تک ممکن نہیں۔ 

عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کو انہوں نے اپنے پاوٗں پر خود کلہاڑی مارنے کے مترادف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب اور کےپی  کا سہارا کھو کر قومی اسمبلی میں جانا چاہتے تھے پر وہ بھی ممکن نا ہو سکا۔ ملک میں جاری عدم استحکام کی وجہ خود عمران خان ہیں جو پچھلے آٹھ ماہ میں مسلسل ملکی معاملات کو درست نہیں ہونے دے رہے۔ پنجاب اور کے پی  کی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے سے جو عدم استحکام آیا ہے اس کا اثر براہ راست کراچی اسٹاک ایکسچینج پر پڑا  جس میں 2000 پوائنٹس کی کمی آئی ہے۔ اب جب ان کے پاس کوئی حل نہیں بچا تو دونوں ہاتھ اٹھا کر کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کروا دو ۔ جبکہ ملک میں مزید انتشار پھیلانا اب ممکن نہیں۔ 

ضرور پڑھیں : دوسروں پر چوری کا الزام ، خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعتراف جرم

عمران خان کی نا اہلی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ توہین الیکشن کمیشن میں ان کو پانچ سال تک نااہل بھی کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ اور ان کی جماعت الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت لاہور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ بھی جا چکے ہیں۔ مزید یہ کہ الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے دروازے پر بھی دستک دے چکے ہیں۔ جس پر سپریم کورٹ کی جانب سے یہ واضح کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک با اختیار ادارہ ہے جو کوئی بھی فیصلہ لے سکتا ہے۔ 

عمران خان کو پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف اور  چوہدری پرویز الٰہی کو صدر بنانے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف اور صرف نا اہلی کا خوف ہے اور اس سے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوٗں کی کیا حیثیت رہ جاہے گی ۔ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی جیسے بڑے  رہنما پارٹی میں کیا کرنے آئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان احسن طریقے سے محسن بننے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ وہ ہیں نہیں۔ سب کو پتہ ہے کہ انہوں نے ماضی میں ساتھ دینے والوں کے ساتھ کیا کیا نہیں کیا۔باجوہ کو کیا کچھ نہیں کہا اور جہانگیر ترین حلیم خان اور اکبر الٰہی کے ساتھ کیا ہوا سب کو پتہ ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی سےمتعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں اور جو وہ کر رہے ہیں بس اپنے مفاد کے لیے کر رہے ہیں۔