گلیات میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری
اسلام آبا دمیں بوندا باندی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دمیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، ساتھ ہی پہاڑوں پر برفبار ی کی بھی پیشکش کی گئی ہے، گلیات میں برفباری کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری رہا ، خوراک پکانے کیلئے ایندھن ختم ہو گیا ۔
پشاور ، شانگلہ ، کرم اور وزیر ستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، خطہ پوٹھوہار میں اٹک ، فتح جنگ، جہلم، راولپنڈی میں ہلکی بارش ، بوندا باندی کا امکان ہے ۔
نتھیاگلی، ڈونگا گلی، شانگلہ گلی اور ایوبیہ میں اب تک ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے، شہری گھروں تک محصورہو چکے ہیں ، بیسک ہیلتھ یونٹ ’’بی ایچ یو‘‘ سرکاری ڈسپنسریاں بھی بند چکی ہیں۔
جی ڈی اے حکام کے مطابق سڑکوں کی بحالی کا عمل جاری ہے، ریسکیو ملازمین گزشتہ 24 گھنٹوں سے کلیئرنس آپریشن میں مصروف ہیں ، جبکہ برف پر نمک کا چھڑکا و بھی جاری ہے ۔
حکام کی جانب سے سیاحوں کیلئے الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہےکہ سیاح مغرب کے بعد گلیات میں سفر نہ کریں جبکہ مقامی افراد سے کہا گیا ہے کہ غیر ضروری سفرسے گریز کریں اور ایمر جنسی کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کریں ۔