(24 نیوز )اقتصادی تعاون تنظیم کے 26ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو کل ازبکستان جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 26واں اجلاس تاشقند میں ہونے جا رہا ہے، جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو کع ازبکستان پہنچیں گے ، اجلاس کی صدارت سیکریٹر ی جنرل ای سی او خسرو نظیری کریں گے ، اجلاس میں ای سی او کے سالانہ ورک پلان کی منظوری دی جائے گی ، اجلاس 23 اور 24 جنوری کو تاشقند میں ہوگا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اجلاس کی سائیڈ لائنز پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ و قیادت سے ملاقاتیں کرینگے ، وزیر خارجہ افغانستان کے متعلق عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کرینگے ،
افغانستان پر تاشقند سمٹ میں پاکستان، ایران اور بھار ت سمیت 20 سے زائد ممالک شرکت کرینگے۔