علما حق نے کالعدم ٹی ٹی پی کا فوج مخالف بیانیہ مسترد کردیا

Jan 22, 2023 | 17:55:PM

(24 نیوز)علما حق نے کالعدم ٹی ٹی پی کا فوج مخالف بیانیہ مسترد کردیا،فوج اور عوام میں تفرقہ ڈالنے والا اسلام اور پاکستان کا سب سے بڑا دشمن قراردیدیا۔
معروف عالم د ین مفتی عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ آج کل بہت مشکل حالات ہیں، معاشی عدم استحکام سب کے سامنے ہے،مشکل حالات میں مسلم امہ کی آخری لائن پاکستان ہے،پاکستان کی فوج امت مسلمہ کی فوج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری نثار کس پارٹی سے الیکشن لڑینگے، اہم اعلان کردیا
مفتی عبدالرحیم کاکہناتھا کہ انتہائی وثوق سے بیان کرتا ہوں کہ ہماری فوج اسلام کی فوج ہے،سیاسی، معاشی اور دفاعی استحکام کمزور ہو تو سلطنت زوال سے دوچار ہوتی ہے،ان کاکہناتھا کہ عسکری اداروں اور فوجی افسران میں بہت زیادہ دین داری دیکھی،خدانخواستہ فوج کمزور ہوئی تو ہماری جان، عزت و آبرو داؤ پر لگ جائے گی،ایک ہزار سال میں ایسی فوج آپ کو نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی، 2 سابق ارکان اسمبلی کی پارٹی میں واپسی

مزیدخبریں