نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ’’پگ‘‘کس کے سر رکھنی ہے؟فیصلہ ساز الیکشن کمیشن پہنچنا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نگران وزیراعلی پنجاب کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن کے ممبران کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کیلئےالیکشن کمیشن کے چاروں ممبران الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں، ممبر پنجاب بابر حسن بھر وانا، ممبر کے پی جسٹس (ر )اکرام اللہ، ممبر سندھ نثار درانی، ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں موجود ہیں، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال، ڈی جی لاء اور سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان بھی الیکشن کمیشن پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کا معاملہ حکومت اوراپوزیشن کے اتفاق نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا تھا ، اپوزیشن کی جانب سے احد چیمہ اور سید محسن رضا نقوی کا نام تجویز کیا گیا تھا ، جبکہ حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کا نام تجویز کیا گیا تھا لیکن اپوزیشن اراکین نے حکومت کے دونوں کو رد کر دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی پر حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بھیجے گئے چاروں ناموں میں سے کسی ایک کو میرٹ کی بنیاد پر سلیکٹ کرنا ہے ۔