سپیکرقومی اسمبلی ہمارے دیگر ارکان کے استعفے بھی منظور کریں، شاہ محمود قریشی 

Jan 22, 2023 | 19:09:PM
پی ٹی آئی، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سپیکر قومی اسمبلی، ایجنڈے، استعفے، منظور،
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایجنڈے کے تحت کام کررہے ہیں،سپیکرقومی اسمبلی ہمارے دیگر ارکان کے استعفے بھی منظور کریں۔ 
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امپورٹڈ حکمران اقتدار کو طول دینے کیلئے حیلے بہانے کر رہے ہیں،ناکام نظام بچانے کیلئے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، سپیکر قومی اسمبلی ایجنڈے کے تحت کام کررہے ہیں،سپیکرقومی اسمبلی ہمارے دیگر ارکان کے استعفے بھی منظور کریں۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ حکمران الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں، ملک میں جلد اورشفاف الیکشن کرانا ہوں گے، حکمرانوں نے 1100 ارب روپے چوری کئے ، عمران خان نے ان کو این آر او دینے سے انکار کیا۔
ان کاکہناتھا کہ نواز شریف صحت کی خرابی کا بہانہ بنا کر ملک سے باہر گئے،نوازشریف کی وطن واپسی میں قانونی رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں، سزایافتہ شخص کو پروٹوکول کے ساتھ جلد وطن واپس لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نوکیا نے 2023ء کا پہلا سستا فون پیش کردیا