(24 نیوز)چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب المرجب 1444 ہجری منگل 24 جنوری کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ماہ رجب کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی، 2 سابق ارکان اسمبلی کی پارٹی میں واپسی