آئی ایم ایف بحالی پروگرام, حکومت نے اہم فیصلوں کیلئے تیاری مکمل کر لی

Jan 22, 2023 | 19:29:PM

(24 نیوز )آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے  حکومت نے اہم فیصلوں کی تیاری مکمل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے  حکومت  نے سخت فیصلے کرنےکی تیاری پکڑ لی ہے، ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا امکان ہے، جبکہ لیوی اور ٹیکسوں کیلئے آرڈیننس کی منظوری کا بھی امکان  ظاہر کیا جا رہا ہے . 
 حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم فیصلو ں کی منظوری ای سی سی اور وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، اہم فیصلوں کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی راہ ہموار ہو گی ،  دوسری جانب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جلد شروع ہوں گے،  جبکہ نویں اور دسویں جائزہ مذاکرات ایک ساتھ بھی ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں