(عثمان خان ) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے سید محسن رضا نقوی کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کیلئےچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر سرپرستی الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران الیکشن کمیشن شامل ہوئے۔
اہم اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھر وانا، ممبر کے پی جسٹس (ر )اکرام اللہ، ممبر سندھ نثار درانی، ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی الیکشن شامل ہوئے ، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال، ڈی جی لاء اور سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان بھی الیکشن کمیشن پہنچے ۔
واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیلئے حکومت اوراپوزیشن کے دمیان اتفاق نہ ہونے پر گورنر پنجاب نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا ، اپوزیشن کی جانب سے احد چیمہ اور سید محسن رضا نقوی کا نام تجویز کیا گیا تھا ، جبکہ حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کا نام تجویز کیا گیا ۔
اجلاس میں چاروں افراد کی گزشتہ روز تیار ہونے والی پروفائل ، سروس کئیر اور مکمل تفصیلات باری باری پیش کی گئیں ، جس کے بعد تمام معزز شرکا نے نام فائنل کیا ۔