(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران نیازی ملک میں انارکی پھیلانے والا ایجنٹ ہے، عمران خان کے زہریلے وار سے سیاست کو نقصان، معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ عمران خان نواز شریف کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی مہم کا حصہ تھے،مسلم لیگ ن کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ عمران خان ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلارہے ہیں،عمران خان نے 2013سے ملک کو انتشار اور افراتفری کا شکار کیا ہوا ہے، عمران خان کی سیاست نے معاشرے کو تقسیم اور ریاستی اداروں کو کمزور کیا ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کے منفی طرز عمل نے سیاسی کلچر کو زہر آلود کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی، 2 سابق ارکان اسمبلی کی پارٹی میں واپسی