ہندو انتہا پسند وں کا ہندو لڑکی سے دوستی کی پاداش میں مسلمان نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) انتہا پسند ہندووں کی جانب سے ہندو خاتون سےدوستی کرنے کی پاداش میں مسلمان نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے’’لوو جہاد ‘‘ کے نام پر ہندو لڑکی کے مسلمان دوست کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کے بقول واقع بھارتی ریاست مدھیا پردیش کا ہے ، واقعے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ہندو لڑکی کی برتھ ڈے تھی جسے اس کے مسلمان اور ہندو دوست ملک کر منا رہے تھے، جس پر انتہا پسند ہندووں کی جانب سے حملہ کیا گیا اور مسلمان نوجوان کو ہندو خاتون سے دوستی پر تشد د کانشانہ بنایا۔
Hindu supremacists have beaten up Muslim friends of a Hindu woman in MP, India, accusing them of committing’Love Jihad’. Muslim friends together with some Hindu friends were celebrating woman’s birthday. pic.twitter.com/OVGvWgnyI0
— Ashok Swain (@ashoswai) January 22, 2023
واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف انتہا پسندی کا رجحان غالب آچکا ہے ، آئے روز مسلمانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور روزانہ ظلم و بربریت کی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں، ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر انتہا پسند بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے تو دوسری جانب پورے ملک میں بھارتی انتہا پسند مسلمانوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔