معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری کون تھے؟

بیرام ڈی آواری نے دو بار سیلنگ مقابلوں میں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا

Jan 22, 2023 | 20:51:PM
معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری کون تھے؟
کیپشن: Byram D Avari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری انتقال کر گئے ۔
خاندانی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کی معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈی آواری انتقال کر گئے ،بیرام ڈی آواری کئی عرصے سے علیل، نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے،انہوں نے سوگواروں میں بیوی اور 3 بچے چھوڑے ہیں۔


بیرام ڈی آواری کو ملک کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی، 2 سابق ارکان اسمبلی کی پارٹی میں واپسی

بیرام ڈی آواری نے دو بار سیلنگ مقابلوں میں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ انہوں نے 1978 میں منیر صادق کے ساتھ میڈل جیتا تھا جبکہ 1982 میں اہلیہ گوشپہ آواری کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا۔بیرام ڈی آواری کراچی کے معروف بزنس مین بھی تھے۔ ان  کی آخری رسومات پیر کی دوپہر ادا کی جائیں گی۔

بیرام ڈنشا آواری  کے بیٹے سائرس آواری کا کہنا ہے کہ ان کے والد کا چند دن قبل نجی اسپتال میں بڑی آنت کا آپریشن ہوا تھا۔بیرام ڈی آواری کی اہلیہ گوسپی آواری کا کہنا ہے کہ بیرام ڈی آواری کی حالت تشویشناک تھی۔بیرام آواری جونیئر کا کہنا ہے کہ  ڈاکٹرز نے بیرام ڈی آواری کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا تھا۔

 ارسی عالم یازنیش پارزن کا کہنا ہے کہ بیرام ڈی آواری کی آخری رسومات ان کی  رہائش گاہ متصل بیچ  لگژری ہوٹل میں ہوں گی،  ان کا جسد خاکی محمود آباد  ٹاور آف سائلنس لے جایا جائے گا۔