(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کا جنازہ نکالنے والے موجودہ حکمران ملک کو سیاسی تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں، 22 کروڑ عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی وجہ سے ملک سیاسی، معاشی، اقتصادی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے، ملک عدم استحکام کی بنا پر عالمی برادری پاکستان کو قرضہ دینے سے ہچکچا رہی ہے،شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نظر نہیں آتی، ملک کے سیاسی بحران کا واحد حل شفاف غیر جانبدارانہ انتخابات ہی ہیں، کارکنان عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں،لوگوں کو بے وقوف بنانے کا وقت گزر چکا۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی