(24 نیوز )سٹی نیٹ ورک کے سی ای او سید محسن رضا نقوی کے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کے بعد نیک تمناوں کا تانتا بندھ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی سے متعلق سید محسن رضا نقوی کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا ہے ،
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ محسن نقوی صوبے میں انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔
سیاسی شخصیات کے علاوہ تاجر برادری میں مقبول ہونے کی وجہ سے سید محسن رضا نقوی کیلئے صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کی جانب سے بھی نگراں وزیراعلی پنجاب کے تقرر پر انہیں مبارکبا کا پیغام بھیجا گیا ہے، صدرہال روڈ اتفاق گروپ حاجی نواز پپو کی جانب سے بھی نگراں وزیراعلی کے لیے سید محسن رضا نقوی کا نام فائنل ہونے پر تہہ نیتی پیغام جاری کیا گیا ہے ۔
وقار احمد میاں صدر انجمن تاجران آٹو پارٹس بادامی باغ لاہور کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کا محسن نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کرنا پنجاب کی عوام کےدلوں کی ترجمانی ہے، کار ڈیلرز کمیونٹی کی جانب سے بھی سید محسن نقوی کو نگران وزیراعلی بننے پر مبارکباد دی گئی ہے، صدر لاہور ٹریڈرز رائٹس سردار اظہر سلطان نے بھی محسن نقوی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔
صوبائی جنرل سیکریٹری اے این پی پنجاب امیر بہادر خان ہوتی نے بھی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک آپکی ذات کے ذریعے اس صوبے اور پاکستان کے عوام کو خوشیاں نصیب ہوں ، سلامت رہیں صحت و عافیت اور ایمان کے ساتھ۔