فواد چودھری کا انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

Jan 22, 2024 | 10:56:AM
فواد چودھری کا انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ انتخابات میں چناو ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معنی ہیں؟ مجھے گرفتار کیا گیا تاکہ میں الیکشن سے دستبردار ہو جاؤں،انہوں نے مزید لکھا ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور گرفتار کیا گیا، بلا جواز ہمارے کا غذات نامزدگی مسترد کئے گئے، میرے بھائی کےکاغذات منظور ہوئے تو انہیں نیب میں میرا شریک ملزم بنا دیا گیا۔

 سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے، ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   شعیب ملک کیلئے خصوصی پوسٹ شیئر،اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید نےآخر کار  پیغام جاری کردیا

یاد رہے کہ فواد چودھری جہلم میں ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کرپشن الزامات پر نیب کی حراست میں ہیں۔