طیارہ حادثہ ،بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام دھر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاکستان پربغیر کسی ثبوت کے الزام تراشی بھارت کا پرانا وطیرہ،بھارت افغانستان میں حادثے کا شکار مسافر طیارے پر پروپیگنڈا کرنے میں مصروف،بھارت بغیر ثبوت کسی بھی واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے میں ذرا بھی دیر نہیں کرتا۔مسافر طیارہ تباہ ہونے کا الزام بھی پاکستان پر دھر دیا ۔
طیارہ افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع زیباک کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوا ،طیارہ توپ خانے کے پہاڑی علاقے میں گرا،بھارتی طیارے کا گزشتہ رات ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا،طیارہ براستہ افغانستان ماسکو جا رہا تھا،بدخشاں افغانستان کا صوبہ ہے۔
بدخشاں میں انصار اللہ کے وہ تاجک بھی موجود ہیں جو ISمیں شامل ہوئے،بھارت بغیر کسی قابلِ اعتماد ثبوت کے الزام پاکستان پر دھر دیتا ہےحال ہی میں بھارتی خبر رساں ادارے ”دی وائر“ کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان میں بھارت کے سابق ہائی کمشنر اجے بساریہ نے اعتراف کیا کہ؛”بھارت کے پاس صرف بیانیے ہیں لیکن2019کی بالا کوٹ سٹرائیک کی کامیابی کا کوئی ثبوت نہیں“
ضرور پڑھیں:افغانستان میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ
انٹرویو میں اجے بساریہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ”ستیہ پال ملک کو سنگین ناکامی بارے آگاہ کیا تھا۔ یہ بات مودی کو بتائی گئی لیکن انہیں خاموش رہنے کو کہا گیا،پلوامہ یا بالاکوٹ کے بارے میں مکمل سچائی سے پردہ اٹھانا مشکل ہے۔
اجے بساریہ کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کسی بھی ایسی چیز جو بھارت کی نااہلی ظاہر کرتی ہو یا پھر بالاکوٹ کی مبینہ کامیابی پر سوالیہ نشان، کبھی بھی سرکاری طور پر سامنے نہیں لائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ،افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے بدخشاں کے ضلع زیبک میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا تاہم بھارتی وزارت سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ بھارتی نہیں تھا۔