(ویب ڈیسک)روپے کی قدر پھر بحال،آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 80 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 90 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 192 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 474 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 63 ہزار 474 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟