سفاری زو کی اپ گریڈیشن کا کام تیز، شارک سمیت متعدد جانوروں ، پرندوں کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سفاری زو کی اپ گریڈیشن کا کام مزید تیز ، شارک سمیت نئے جانوروں و پرندوں کا اضافہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سفاری زو کا تفصیلی دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا،انفارمیشن سنٹرکی تعمیر، شیروں،برڈز و دیگر جانوروں کو رکھنے کیلئے مختص جگہ کا معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے آبشار اور دیگر کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ، محسن نقوی نے زیر تعمیر سالٹ رینج کا بھی جائزہ لیااور پورے پارک کا راؤنڈ لیا، سفاری زو پارک کے داخلی دروازے کو دلکش اور عالمی معیار کا بنانےکی ہدایت بھی کر دی ۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سفاری زو پارک میں نائٹ سفاری کا آغاز ہو گا،تمام حفاظتی انتظامات عالمی معیار کے مطابق ہوں گے، نئے جانور بچوں کی دلچسپی کا باعث بنیں گے، زوسفاری میں نئے جانور لارہے ہیں،طویل عرصے کا منصوبہ کم وقت میں مکمل کررہے ہیں،زوسفاری کے کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا ،کوشش کررہے ہیں منصوبے وقت سے پہلے مکمل ہوجائیں،جو کچھ اب تک ہوا،یہ بہترین ٹیم کی بھرپورمحنت ہے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال میں جو کچھ کام ہوا،کریڈٹ بہترین ٹیم کو جاتاہے،سال کے منصوبے تین ماہ میں مکمل کرانے کیلئے دورہ کرتاہوں،مجھے دوروں کا شوق نہیں لیکن ٹیم کو حوصلہ دینے کیلئے حد سے زیادہ کام کرنا پڑتاہے،میں دفتر میں بیٹھ کر بھی افسران کو فیلڈ میں بھیج سکتاتھالیکن خود باہرنکلاپراجیکٹ کی جلد تکمیل کیلئے ضروری ہدایات کر دی ہیں ، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اورسیکرٹری جنگلات کی منصوبے پر ہونیوالی پیشرفت بارے بریفنگ دی ۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے آئی آیم ایف کو فاریکس ٹریڈنگ کے آن لائن پلیٹ فارم کا پلان دیدیا