(اشتیاق ربانی)احسن اقبال کے بیٹے پر فائرنگ کے مقدمہ میں نامزدگی کا خدشہ دانیال عزیز نے حفاظتی ضمانت کیلیے عدالت سے رجوع کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ حلقہ این اے 75سے سینئر سیاستدان دانیال عزیز کی لیگی قیادت سے اختلافات کے بعد احسن اقبال اور دانیال عزیز آمنے سامنے ہیں، 19جنوری کو الیکشن کمپین سے واپسی پر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال پر فائرنگ کا معاملہ پیش آیا ،مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ ظفروال میں درج کیا گیا ہے، جس میں گرفتاری کی خبروں کےپیش نظر دانیال عزیز نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست دائر کر دی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھے نامعلوم افراد کے خلاف درج مقدمے میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،درخواست میں دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے تردید کے باوجود ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیشی کے لیے حفاظتی، راہداری ضمانت منظور کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کے بعد دانیال عزیز کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا اور اس کے ردعمل میں دانیال عزیز کی جانب سے آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے رہے ہیں،مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابی امیدوار انوارالحق ہو ڈکلیئر کیا گیا۔ دانیال عزیز کو نظر انداز کیا گیا،حلقہ 75میں لیگی امیدوار انوارکے زیلی حلقہ 54میں احسن اقبال خود الیکشن لڑ رہے ہیں اور انکے بیٹے احمد اقبال کمپین کر رہے ہیں اور دانیال عزیز بھی میدان میں ہیں،اس دوران فائرنگ کے واقعہ ہو ا جس میں مخالفین میں دانیال عزیز کو نامزد کیے جانے کا خدشہ ہواتو اسلام باد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کروائی ہے۔